29 اپریل 2014 - 10:27
ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینٹرل بینک کے نائب سربراہ اکبرکمیجانی نے کہا ہے کہ جنیوا معاہدے کے تناظر میں سینٹرل بینک کے منجمد شدہ سرمائے کے آٹھ حصوں میں سے پانچ حصے وصول ہوچکے ہيں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سینٹرل بینک کے نائب سربراہ نے تہران میں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو ارب پچپن کروڑ ڈالر سینٹرل بینک کو مل چکے ہیں۔سینٹرل بینک کے نائب سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے،  امید ظاہرکی کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں زرمبادلہ کی منڈی میں بہتری نظرآنا شروع ہوجائےگی۔اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے جنیوا میں چوبیس نومبردوہزارتیرہ میں ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل پراتفاق کیا۔

.......

/169